لاہور (نیوز ڈیسک)شاداب خان کی کندھے کی سرجری کامیابی سے مکمل، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کی کندھے کی سرجری کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق، شاداب خان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی سرجری کامیاب رہی ہے اور اب وہ بحالی کے مرحلے سے گزریں گے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں مداحوں سے جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
واضح رہے کہ شاداب خان انجری کے باعث قومی ٹیم سے باہر ہیں اور ان کی مکمل فٹنس میں دو سے تین ماہ لگنے کا امکان ہے۔
