پرتگال سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر ٹریفک حادثے میں ہلاک

0

پرتگال سے تعلق رکھنے والے اور لیورپول فٹبال کلب کے اسٹار کھلاڑی ڈیاگو جوتا ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق 28 سالہ فٹبالر اسپین کے شہر زمورا میں اپنے بھائی کے ہمراہ گاڑی میں سفر کر رہے تھے جب ان کی گاڑی سڑک سے پھسل کر حادثے کا شکار ہوگئی۔ افسوسناک طور پر حادثے میں دونوں بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق ڈیاگو جوتا نے چند روز قبل ہی اپنی دیرینہ ساتھی روٹ کارڈوسو سے شادی کی تھی اور ان کے تین بچے ہیں۔ جوتا نے 2020 میں وولورہیمپٹن کو خیرباد کہہ کر 41 ملین پاؤنڈ کے معاہدے کے تحت لیورپول کلب میں شمولیت اختیار کی تھی، جہاں انہوں نے 100 سے زائد میچز میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

حال ہی میں وہ پرتگال کی قومی ٹیم کا حصہ بھی تھے، جس نے یوئیفا نیشنز لیگ کا فائنل جیتا۔ لیورپول کے ساتھ اپنے کیریئر کے دوران وہ انگلش پریمیئر لیگ ٹائٹل جیتنے والی ٹیم کا بھی اہم رکن رہے۔

فٹبال دنیا میں اس افسوسناک خبر نے گہرے رنج و غم کی لہر دوڑا دی ہے، اور مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.