اسلام آباد کی کراٹے ٹیم کی قومی چیمپئن شپ 2025 میں شاندار کارکردگی
ایبٹ آباد میں 19 سے 22 جون تک ہونے والی قومی کراٹے چیمپئن شپ 2025 میں اسلام آباد کی کراٹے ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک سلور اور پانچ برونز میڈلز اپنے نام کر لیے۔
چیمپئن شپ میں ملک بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی، مگر اسلام آباد کی ٹیم نے اپنے جوش، مہارت اور نظم و ضبط سے سب کی توجہ حاصل کی۔
میڈل جیتنے والے کھلاڑیوں میں
-
عائشہ خان (53 کلوگرام جونیئر) نے سلور میڈل
-
مصباح خان (45 کلوگرام)،
-
محمد عبداللہ (57 کلوگرام کیڈٹ)،
-
زینب کمال (55 کلوگرام)،
-
زوہیب احمد (67 کلوگرام) اور
-
بلال حیدر (75 کلوگرام) نے برونز میڈلز حاصل کیے۔
اس شاندار کارکردگی پر اسلام آباد کراٹے ایسوسی ایشن کے چیئرمین اعجاز الحق، جنرل سیکرٹری محمد عدنان اسلم، صدر عدیل احمد، خزانچی پرویز اقبال، کوچز خرم شہزاد، رب نواز بٹ اور ٹیم منیجر ناصر اشرف نے کھلاڑیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کے یہ نوجوان کھلاڑی نہ صرف اپنے شہر بلکہ پاکستان کا نام بھی عالمی سطح پر روشن کریں گے، اور مستقبل میں مزید فتوحات ان کا مقدر بنیں گی۔