تازہ ترینکھیل

محمد یوسف نے دورۂ نیوزی لینڈ پر ٹیم کیساتھ جائیں گے یا نہیں ؟ جانیں

لاہور: سابق کرکٹر محمد یوسف نے بیٹی کی علالت کے باعث نیوزی لینڈ جانے سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ محمد یوسف کو پاکستان کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا، مگر اپنی بیٹی کی صحت کے مسائل کی بنا پر انہوں نے دورے سے انکار کر دیا تھا۔

محمد یوسف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا تھا اور واضح کیا کہ وہ بیٹی کی صحت کی وجہ سے نیوزی لینڈ نہیں جا سکیں گے۔ تاہم، حالیہ اطلاعات کے مطابق، ان کی بیٹی کی حالت میں بہتری آئی ہے، جس کے بعد یوسف نے فیصلہ کیا کہ وہ اب پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔

محمد یوسف نے کہا کہ "ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بیٹی کی طبیعت اب بہتر ہے، اس لیے میں ٹیم کے ساتھ جا رہا ہوں۔ قومی ٹیم کے ساتھ جانا میرا قومی فریضہ ہے جسے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔”پاکستان کرکٹ ٹیم 12 مارچ کو نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے روانہ ہو گی جہاں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ یوسف کے متبادل کے طور پر کسی کو مقرر نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button