بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے وارم اپ میچز کھیلے گی یا نہیں؟جانیں

0

بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے وارم اپ میچز کھیلے بغیر ایونٹ کا حصہ بنے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیم انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے اختتام کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم 15 فروری کو چیمپئینز ٹرافی کیلئے دبئی روانہ ہوگی۔ بھارت اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے گا، جہاں اس ٹورنامنٹ کی مشترکہ میزبانی کی جائے گی۔

اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ بھارت بنگلہ دیش کے خلاف وارم اپ میچ میں حصہ لے گا، تاہم اس حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی۔

فوجی عدالتوں میں سویلینز ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل،جسٹس نعیم اختر افغان کا سلمان اکرم راجہ سے دلچسپ مکالمہ
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا میگا ایونٹ پاکستان میں 19 فروری سے 9 مارچ تک ہو گا۔ میچز کراچی، لاہور، راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا، بعدازاں گرین شرٹس کو بھارت کا چیلنج درپیش ہوگا۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ ان دنوں انجری کا شکار ہیں جن کی شمولیت کا فیصلہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں تاحال نہ ہوسکا۔

یہ ریئل اسٹیٹ نہیں سیاسی آپریشن ہے، فرانسیسی صدر نے ٹرمپ کے غزہ پلان کو مسترد کردیا
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کی چیمپئنز ٹرافی کے ایونٹ میں شرکت کا حتمی فیصلہ کل کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.