بنگلادیش اے کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی
اسلام آباد(نیوزڈیسک)بنگلادیش اے کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بنگلادیش اے ٹیم ڈھاکہ سے براستہ دوحہ پاکستان پہنچی ہے۔
بنگلا دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان شاہینز کے خلاف دو چار روزہ اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
مزیدپڑھیں:ٹم نیلسن پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہائی پرفارمنس کوچ مقرر
بنگلادیش اے اور پاکستان شاہینز کے درمیان ریڈ بال اور وائیٹبال سیریز 13 اگست سے 30 اگست تک اسلام آباد کلب میں کھیلی جائے گی۔