پیرس اولمپکس ،جیولین تھروکافائنل مقابلہ کچھ دیر میں شروع ہوگا
جیولین تھرو کا یہ فائنل پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 25 منٹ پر شروع ہوگا۔

پیرس (نیوزڈیسک)پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کیلئے آج میڈل جیتنے کا آخری موقع ہے، اولمپکس میں جیولن تھرو فائنل آج ہوگا جس میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم حصہ لیں گے۔
جیولین تھرو کا یہ فائنل پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بج کر 25 منٹ پر شروع ہوگا۔
ورلڈ اتھلیٹکس کی طرف سے فائنل کا تھرو چارٹ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق پاکستان کےارشد ندیم چوتھے نمبر پر تھرو کریں گے۔
جیکب ویلڈچ سب سے پہلے تھرو کریں گے، اینڈریسن پیٹرس دوسرے اور ویلکوٹ تیسرے نمبر پر تھرو کریں گے۔
اسی طرح جیولین ویبر پانچویں، جولیس ییگو چھٹے اور ایٹلیٹو لو ساتویں نمبر پر تھرو کریں گے۔
دفاعی چیمپئن بھارت کے نیرج چوپڑا 8ویں نمبر پر تھرو کریں گے، اینڈرین ماردرے نویں، اولیور دسویں، لویز ڈیسیل گیارہویں اور ٹونی کیرینن بارہویں نمبر پر تھرو کریں گے۔
پہلے مرحلے میں تمام 12 ایتھلیٹس تین تین تھرو کریں گے، تیسرے مرحلے کے بعد ٹاپ آٹھ ایتھلیٹ فائنل میں جگہ بنائیں گے۔
فائنل میں پہنچنے والے 8 ایتھلیٹس مزید تین تین تھرو کریں گے۔
Paris 2024 Olympics Javelin Throw Final – 🇵🇰 star Arshad Nadeem will be in action shortly – determined to bring laurels to his country – all prayers and best wishes of the nation – throw it farther Arshad @PakinFrance @ForeignOfficePk pic.twitter.com/mNJ4HEU5eN
— Asim Iftikhar Ahmad (@Asimiahmad) August 8, 2024
ادھرفرانس میں تعینات پاکستانی سفیر نے اپنے ٹوئٹر پر ارشد ندیم کے لئے نیک خواہشات کا ظاہر کیا ہے