پیرس اولمپکس میں مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم

0

پیرس(نیوزڈیسک)پیرس اولمپکس 2024 میں  مردوں کی 100 میٹر دوڑ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی۔

سیمی فائنل میں 12 کھلاڑیوں کی ٹائمنگ 10 سیکنڈ سےکم رہی، 4 کھلاڑی 10 سیکنڈ سے کم ٹائمنگ کے باوجود فائنل میں نہ آسکے۔

اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار 10 سیکنڈ سےکم ٹائمنگ کے باوجودکوئی کھلاڑی فائنل دوڑ سے محروم ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:پیرس اولمپکس: پاکستان کیلئے میڈل کی واحد امید ارشد ندیم منگل کو ایکشن میں ہونگے

ساؤتھ افریقا کے بنجمن رچرڈ سن 9.95 سیکنڈ، جاپان کے عبدالحکیم براون 9.96 سیکنڈ، برطانیہ کے لوئی ہنچ کلف اور کینیڈا کے آندرے ڈی گراس 9.98 کی ٹائمنگ کے باوجود فائنل سے آؤٹ ہوئے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.