sui northern 1

نیشنل ویمن فٹبال کلب چیمپئن شپ،ٹی ڈبلیو سٹار کے نے ینگ رائز اسٹارز کو 21 گول سے ہرا دیا

0
Social Wallet protection 2

لاہور(نیوزڈیسک)نیشنل ویمنز فٹبال کلب چیمپئن شپ 2024 کے پہلے روز چار شہروں میں پانچ میچ کھیلے گئے۔

sui northern 2

لاہور میں منعقدہ پہلے میچ میں، ٹی ڈبلیو کے نے ینگ رائزنگ اسٹارز کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21-0 کی زبردست فتح حاصل کی۔

اسلام آباد میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں لیگیسی ویمنز فٹبال کلب نے اسمرفس ڈبلیو ایف سی کو 9-0 سے شکست دی۔

کراچی میں کھیلے جانے والے تیسرے میچ میں کراچی سٹی ڈبلیو ایف سی نے جہانگیر میموریل ڈبلیو ایف سی کو 44-0 کے غیر معمولی سکور سے شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کی۔

چوتھے میچ میں کراچی یونائیٹڈ ڈبلیو ایف سی نے ینگ مسلم ڈبلیو ایف سی کے خلاف 9-0 سے فیصلہ کن فتح حاصل کی۔

کوئٹہ میں منعقدہ دن کے آخری میچ میں ہزارہ کوئٹہ ویمن ایف سی نے اپنی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بلوچستان ڈبلیو ایف سی کو 8-0 سے شکست دے دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.