ہزارہ لائنز کے اوپنر بلےباز وسیم اکرم کے چارہزاررنز مکمل
راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر)ہزارہ لائنز کے اوپنر بلےباز وسیم اکرم نے 90 میچز میں 4005 اسکور مکمل کر لئے ۔

ان کے ساتھ ہزارہ لائنز کے دوسرے بلےباز فراز گجر نے 90 میچز میں 2002 اسکور جبکہ آر جے ضرار نے 71 میچز میں 1770 اسکور مکمل کئے۔
تفصیلات ککے مطابق اوپنر بلےباز وسیم اکرم کو 4000 اسکور مکمل کرنے پر ہزارہ لائنز کے کپتان نومی ریلوے کی جانب سے ٹرافی اور اے کے جدون کی جانب سے نقد انعام سے نوازا گیا۔
اس موقع پر اسد خان جدون کا کہنا تھا کہ یہ تینوں بلےباز ہزارہ لائنز کے لئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ یہ آئندہ بھی اچھا کھیل پیش کریں گے اور ہزارہ لائنز کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔
