کھیل

امریکا کی ویسٹ انڈیز کیخلاف بیٹنگ جاری

برج ٹاؤن (نیوز ڈیسک)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کے میچ میں ویسٹ انڈیز نے امریکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

برج ٹاؤن میں کھیلےجارہے ورلڈ کپ کے 42 ویں میچ کا آغاز گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کے سبب تاخیر سے ہوا۔

ویسٹ انڈیز کے کپتان رومن پاول کا ٹاس کے بعد کہنا تھا کہ پچ دیکھنے میں اچھی لگ رہی ہے، ہم دو میچز جیت کر سیمی فائنل میں جا سکتے ہیں۔

کپتان رومن پاول نے کہا کہ پچھلے سات مہینوں میں ہم ایک یونٹ کے طور پر اچھی بیٹنگ کر رہے ہیں، آج کا میچ ہمارے لیے ایک اچھا موقع ہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، شائی ہوپ کنگ کی جگہ لیں گے جبکہ اوبید میک کوئے روماریو شیفرڈ کے متبادل کے طور پر میدان میں اتریں گے

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button