ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا , آئی سی سی نے شائقین کو بڑی خوشخبری سنا دی

0

راولپنڈی(سپورٹس رپورٹر)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا پاک بھارت ٹاکرا شائقین راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں دیکھ سکیں گے،آئی سی سی نے پاکستانی کرکٹ شائقین کو خوشخبری سناتے ہوئے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں فین پارک بنانے کا اعلان کردیا۔

شائقین ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے پاک بھارت ٹاکرے کو امریکا سے 11 ہزار کلومیٹر دور راولپنڈی میں بھی دیکھ سکیں گے۔

آئی سی سی ترجمان کے مطابق پاک  بھارت میچ کے دوران راولپنڈی میں کرکٹ فینز کیلئے اس میچ کو انجوائے کرنے کا خاص انتظام کیا گیا ہے۔

راولپنڈی سٹیڈیم میں قائم فین پارک میں فینز نہ صرف بڑی سکرین پر میچ انجوائے کریں گے بلکہ وہ گراؤنڈ پر آئی سی سی ایمبیسیڈرز سے بھی ملاقات کرسکیں گے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.