کھیل
سندیپ لمیچانے کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے نیپالی ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت
دبئی (نیوزڈیسک)سندیپ لمیچانے کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے نیپال کی ٹیم میں شامل کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال کو اجازت دی۔
واضح رہے کہ سندیپ لمیچانے کو چند روز قبل عدالت نے زیادتی کے کیس میں بری کیا تھا، بری ہونے کے بعد کرکٹ ایسوسی ایشن آف نیپال نے سندیپ لمیچانے کی معطلی ختم کی تھی۔
سندیپ لمیچانے 2018ء سے انٹرنیشنل کرکٹ کھیل رہے ہیں، وہ51 ایک روزہ اور 52 ٹی 20 میچز میں نیپال کی نمائندگی کرچکے ہیں۔