انگلینڈ ویمن نے پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 53 رنز سے ہرادیا
لندن(نیوزڈیسک)انگلینڈ ویمن نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ویمن کو 53 رنز سے شکست دے دی۔
اچھی شروعات کے باوجود پاکستان ویمن نے انگلینڈ ویمن کے خلاف جیت کا موقع گنوا دیا۔
برمنگھم میں کھیلے گئے اس میچ میں انگلینڈ کی خواتین ٹیم 11 رنز پر پہلی 4 وکٹیں گنوانے کے باوجود مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 163 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔
کپتان ہیتھر نائٹ 49 رنز کے ساتھ شاندار رہیں، ایمی جونز نے 37 رنز بنائے جب کہ ڈینیئل گبسن 41 رنز کے ساتھ اختتامی لمحات میں ناٹ آؤٹ رہیں اور سوفی ایکلسٹون نے 19 رنز بنا کر ٹیم کو بڑے ٹوٹل تک پہنچا دیا۔
164 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم 19ویں اوور میں 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
صدف شمس نے 35 اور گل فیروزہ نے 17 رنز بنائے۔ منیبہ علی نے 10 رنز، سدرہ امین نے 9 رنز، سعدیہ اقبال نے 8 رنز، ندا ڈار نے 5 رنز، نتالیہ پرویز نے 4 رنز اور رامین شمیم نے 2 رنز بنائے جبکہ طوبہ حسن اور وحیدہ اختر صفر پر آؤٹ ہوئیں۔
انگلینڈ کی سارہ گلین نے 12 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں، لورین بیل نے 22 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین واپس بھیجا۔