کھیل

چئیرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی شہلا رضا اور میر طارق بگٹی سے الگ الگ ملاقات

اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر)چئیرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی شہلا رضا اور میر طارق بگٹی سے الگ الگ ملاقات ہوئی ہے ۔

ملاقات میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اس موقع پر رانا مشہود احمد خاں نے کہاکہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں بھیجے جانے والے کھلاڑیوں کی سلیکشن کے لیے ایک غیر جانبدار کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔

انہوں نے کہاکہ کمیٹی میں ہیڈ کوچ ڈونلڈ الٹمین ، ڈی جی اسپورٹس اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے نمائندہ شامل ہو ں گے۔

رانا مشہور نے کہاکہ اس مقصد کے لئےایک نیشنل کیمپ السلام آباد میں پاکستان اسپورٹس بورڈ کے زیر انتظام لگایا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑیوں کو میرٹ کی بنیاد پر سیلکٹ کیا جائے گا۔

تمام کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے۔ اور باقاعدہ تربیت کا آغاز کیا جائےگا۔

یہ کھلاڑی دو تاریخ کو اذلان شاہ کپ کے لئے پاکستان سے روانہ ہوں گے۔

فیڈریشن کے دیگر انتظامی معاملات کا فیصلہ وزیراعظم اگلے چند دن میں کر دیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button