علی ظفر کی جانب سے دائر کیے گئے ہتکِ عزت کے مقدمے میں سیشن کورٹ لاہور نے میشا شفیع کے خلاف فیصلہ سنا دیا ہے۔
عدالت نے گلوکارہ میشا شفیع کو 50 لاکھ روپے بطور ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ علی ظفر نے ان پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کرنے کے بعد 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا۔
اسلام آباد معروف بزنس مین عامر اعوان قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
فیصلے میں عدالت نے میشا شفیع کو ہراسانی سے متعلق سوشل میڈیا پر مزید پوسٹس کرنے سے بھی منع کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے تھے، جس کے بعد علی ظفر نے سنہ 2018 میں ان کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔
اس مقدمے کے دوران مجموعی طور پر 20 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، 284 پیشیاں ہوئیں، جبکہ اس عرصے میں 9 ججز کے تبادلے بھی ہوئے۔