Gas Leakage Web ad 1

ریما خان کا نعیمہ بٹ کو خوبصورتی سے متعلق خاص مشورہ

ریما خان کا نعیمہ بٹ کو خوبصورتی سے متعلق خاص مشورہ

0

پاکستانی فلم و ٹیلی ویژن کی معروف اور سینئر اداکارہ ریما خان نے اداکارہ نعیمہ بٹ کو ان کی خوبصورتی کے حوالے سے ایک دلچسپ اور ذاتی نوعیت کا مشورہ دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق دونوں اداکارائیں حال ہی میں ایک تقریب کے دوران ایک ساتھ نظر آئیں، جہاں نعیمہ بٹ نے ریما کے ہمراہ ایک مختصر ویڈیو بھی ریکارڈ کی۔

تیراہ آپریشن صوبائی حکومت کو اعتماد میں لیے بغیر بدمعاشی سے شروع کیا گیا، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

ریما نے لمبے اور خوبصورت بالوں کی وجہ سے پہچانی جانے والی اداکارہ نعیمہ بٹ کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں بال نہ کٹوانے کا مشورہ دیا۔ اس ویڈیو میں ریما خان نے نعیمہ بٹ سے کہا کہ اپنے بال کسی بھی صورت نہ کٹوائیں، کیونکہ لمبے بال عورت کی فطری خوبصورتی اور پہچان ہوتے ہیں۔

اداکارہ نعیمہ بٹ نے مزید بتایا کہ وہ خود بھی کبھی بال نہیں کٹواتیں، بلکہ صرف ٹرم کرواتی ہیں، تاکہ بالوں کی خوبصورتی برقرار رہے۔

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے، جہاں مداح دونوں اداکاراؤں کے درمیان خوشگوار تعلق اور ریما کے مشورے کو سراہ رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.