sui northern 1

علیزے شاہ نے مشہور ہدایتکار و اداکار کو سخت وارننگ دیدی

علیزے شاہ نے مشہور ہدایتکار و اداکار کو سخت وارننگ دیدی

0
Social Wallet protection 2

پاکستانی اداکارہ **علیزے شاہ** نے ہدایتکار و اداکار **یاسر نواز** کو کھلے عام انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آئندہ کسی بھی پلیٹ فارم پر ان کا نام استعمال نہ کریں، ورنہ قانونی کارروائی کی جائے گی۔

sui northern 2

علیزے شاہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ یہ یاسر نواز کے لیے **”آخری وارننگ”** ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ پانچ سال قبل یاسر نواز کے ساتھ ایک پروجیکٹ میں کام کر چکی ہیں، لیکن اس کے باوجود وہ مختلف شوز میں ان کا نام لے کر منفی تبصرے کرتے رہے ہیں۔

شدید سردی کے باوجود پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھول دیے گئے، والدین و شہری سراپا احتجاج

اداکارہ کے مطابق، یاسر نواز بار بار معذرت کرتے ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ دوبارہ ایسا نہیں کریں گے، مگر پھر وہی رویہ دہراتے ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو منفی طور پر پیش کرتے ہیں۔

علیزے شاہ نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس ان تمام شوز کی ویڈیو ریکارڈنگ موجود ہے جن میں ان کی توہین کی گئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر یہ سلسلہ نہ رکا تو وہ بغیر کسی مزید وارننگ کے یاسر نواز کے خلاف **ہتک عزت کا مقدمہ** دائر کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یاسر نواز باز نہ آئے تو وہ انڈسٹری کو بتائیں گی کہ ان کے ساتھ کام نہ کرنے کی اصل وجوہات کیا ہیں، جس سے ان کی ساکھ متاثر ہو سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.