سجل علی اورہانیہ عامر کس سے شادی کرنے والی ہیں؟ بڑا انکشاف کردیا گیا

سجل علی اورہانیہ عامر کس سے شادی کرنے والی ہیں؟ بڑا انکشاف کردیا گیا

0

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں سال 2026 کے آغاز کے ساتھ ہی دو معروف اداکاراؤں ہانیہ عامر اور سجل علی کی ممکنہ شادیوں سے متعلق خبریں ایک بار پھر موضوعِ بحث بن گئی ہیں اور سوشل میڈیا سمیت انٹرٹینمنٹ حلقوں میں گردش کرنے والی ان رپورٹس نے مداحوں کو تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ہانیہ عامر کے حوالے سے یہ قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں کہ وہ گلوکار اور اداکار عاصم اظہر کے ساتھ جلد شادی کے بندھن میں بندھ سکتی ہیں۔ دونوں فنکار ماضی میں اپنے قریبی تعلقات اور پھر علیحدگی کے باعث خبروں میں رہے ہیں، تاہم اب ایک بار پھر ان کے نام شادی سے جوڑے جانے پر مداحوں میں ملا جلا ردِعمل دیکھا جا رہا ہے۔

بین الاقوامی قانون کے اصولوں کی پاسداری ضروری ہے، پاکستان کا وینزویلا کی صورتحال پر اظہار تشویش

دوسری جانب، اداکارہ سجل علی کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اداکار حمزہ سہیل کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کر سکتی ہیں۔ ان دونوں کی اسکرین پر کیمسٹری کو شائقین کی جانب سے خوب سراہا گیا ہے، جس کے بعد ان کے درمیان قریبی تعلقات کی افواہیں سامنے آتی رہیں۔ حال ہی میں ایک یوٹیوب شو ‘What’s The 411’ میں ان ممکنہ شادیوں کا ذکر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ سب سے پہلے ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی شادی متوقع ہے، جس کے بعد سجل علی اور حمزہ سہیل شادی کریں گے، تاہم پروگرام میں کسی بھی شادی کی تاریخ یا مقام سے متعلق تفصیلات بیان نہیں کی گئیں۔

ان خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر جہاں کچھ صارفین نے دونوں جوڑوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا، وہیں کئی افراد نے ان خبروں کو محض افواہیں قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ سجل علی نے اپنے حالیہ بیان میں ان خبروں پر محتاط ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی بات طے ہوئی تو وہ خود سوشل میڈیا کے ذریعے اس کی تصدیق کریں گی، جبکہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی جانب سے بھی تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔ فی الحال شوبز انڈسٹری میں یہ خبریں قیاس آرائیوں تک محدود ہیں اور شائقین بے صبری سے اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ آیا یہ افواہیں حقیقت کا روپ دھارتی ہیں یا نہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.