sui northern 1

رابی پیرزادہ کے نکاح کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

رابی پیرزادہ کے نکاح کی دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

0
Social Wallet protection 2

پاکستان کی سابق معروف گلوکارہ، اداکارہ اور سماجی کارکن رابی پیرزادہ نے نجی طور پر نکاح کر لیا ہے۔ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

sui northern 2

پاک بھارت جنگ میں 4 رافیل طیارے تباہ ہوئے، برطانوی جریدہ

رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور اظہارِ خیال کیا کہ کاش اتنی دعائیں قرآن پاک مکمل لکھنے پر ملتیں۔ انہوں نے کہا کہ دعاؤں میں دین کو اولین اور دنیا کو ثانوی رکھنا چاہیے۔

تقریب میں انہوں نے سادہ اور شائستہ لباس پہنا تھا، جو مداحوں میں بہت مقبول ہوا۔ یہ تقریب قریبی دوستوں اور خاندان کے درمیان نجی انداز میں منعقد کی گئی۔

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے کچھ سال قبل ذاتی اور مذہبی وجوہات کی بنا پر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی اور اس کے بعد مصوری، سماجی خدمات اور فنون لطیفہ کی طرف متوجہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.