فیضان خواجہ نے شوبز انڈسٹری کی حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا ، کیا انکشافات کیے؟

0

پاکستان شوبز کے اداکار فیضان خواجہ نے انڈسٹری میں فنکاروں کو معاوضے کی عدم ادائیگی پر آواز بلند کردی۔فیضان خواجہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ویڈیوز پوسٹ کی ہیں

جس میں انہوں نے شوبز انڈسٹری میں غیر پیشہ ورانہ رویوں اور فنکاروں کو معاوضے کی عدم ادائیگی پر کھل کر بات کی ہے۔ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ کسی کو بدنام کرنے کے لیے بات نہیں کر رہے بلکہ صرف انڈسٹری کا سچ بیان کر رہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سینئر اداکار اور ہدایت کار، جیسے محمد احمد اور مہرین جبار بھی اپنے حق کے معاوضے کے لیے پروڈکشن ہاؤسز اور پروڈیوسرز کے پیچھے بھاگنے پر مجبور ہیں۔فیضان خواجہ کا کہنا تھا کہ وہ خود ایسی صورتحال سے گزر چکے ہیں جہاں ایک اشتہار کے معاوضے کے لیے انہیں کئی بار یاد دہانی کروانی پڑی۔ فیضان نے کہا کہ یہ مسئلہ صرف ان کے ساتھ نہیں بلکہ ان تمام محنتی فنکاروں کے ساتھ ہے جنہیں ان کا جائز حق نہیں ملتا۔انہوں نے واضح کیا کہ انہوں نے اداکاری چھوڑی نہیں بلکہ صرف ایسے پروڈیوسرز کے ساتھ کام کرنا اب بند کر دیا ہے جو انہیں وقت پر ادائیگی نہیں کرتے۔ فیضان خواجہ کی یہ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.