Gas Leakage Web ad 1

گوگل، مائیکروسافٹ سمیت کئی عالمی کمپنیوں کو ایران کی وارننگ، فہرست جاری

گوگل، مائیکروسافٹ سمیت کئی عالمی کمپنیوں کو ایران کی وارننگ، فہرست جاری

0

تہران: ایران نے امریکہ اور اسرائیل سے وابستہ بڑی عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے ان کے خطے میں موجود ریجنل ہیڈکوارٹرز کو ممکنہ ہدف قرار دے دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایرانی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ خطے میں موجود اقتصادی مراکز، بینک اور ادارے جو امریکہ یا اسرائیل سے وابستگی رکھتے ہیں، انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ یہ بیان تہران میں ایک بینک پر مبینہ اسرائیلی حملے کے ردعمل میں سامنے آیا ہے۔

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ابو الفضل شکارجی کا کہنا تھا کہ اگر ایرانی بندرگاہوں اور معاشی مراکز کو نشانہ بنایا گیا تو ایران بھی خطے کے دیگر اقتصادی مراکز پر حملوں کو جائز سمجھتا ہے۔ ان کے مطابق ایران کی آئندہ کارروائیاں پہلے سے زیادہ شدید اور طاقتور ہوں گی۔

ایف بی آر کے حساس ڈیٹا کو سائبرحملوں سے محفوظ بنانے کیلئے سخت حفاظتی اقدامات نافذ

انہوں نے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی فوج شہری یا اقتصادی مراکز میں چھپی نہیں ہے، بلکہ ایسے دعوے دراصل ایران کے معاشی ڈھانچے کو نشانہ بنانے کا بہانہ ہیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے "تسنیم” کے مطابق ان کمپنیوں کی فہرست بھی جاری کی گئی ہے جن کی ٹیکنالوجی اسرائیل کے ساتھ فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ ایران نے انہیں اپنے "نئے اہداف” قرار دیا ہے۔ اس فہرست میں گوگل، مائیکروسافٹ، پالانٹیر، آئی بی ایم، این ویڈیا اور اوریکل جیسی بڑی کمپنیوں کے نام شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ان کمپنیوں کے کلاؤڈ سروسز دفاتر اور انفراسٹرکچر، جو اسرائیل اور بعض خلیجی ممالک میں قائم ہیں، ایران کی ممکنہ کارروائیوں کی فہرست میں شامل کیے گئے ہیں۔

ایران کے سرکاری میڈیا کا دعویٰ ہے کہ 28 فروری سے جاری حملوں میں امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیوں کے نتیجے میں اب تک 1300 سے زائد عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ملک بھر میں تقریباً 10 ہزار شہری مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایرانی سرکاری براڈکاسٹر نے تہران میں ایک بینک کی شاخ پر رات گئے ہونے والے حملے کو جنگ کے قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جب دشمن نے مالیاتی اداروں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے تو اب اس کے معاشی مراکز بھی محفوظ نہیں رہیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.