Gas Leakage Web ad 1

چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب کے قریب پہنچ گئی

چیٹ جی پی ٹی کو استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب کے قریب پہنچ گئی

0

ChatGPT ایک آرٹی فیشل انٹیلی جنس چیٹ بوٹ ہے جس نے دنیا بھر میں مقبولیت کے ریکارڈ قائم کیے ہیں اور اب بھی اس کی مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نومبر 2022 میں متعارف ہونے کے بعد سے کروڑوں افراد اس چیٹ بوٹ کو استعمال کر چکے ہیں۔ OpenAI کے اعلان کے مطابق اب ہر ہفتے ChatGPT استعمال کرنے والوں کی تعداد 90 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

امن وامان کی کشیدہ صورتحال، گلگت اور سکردو میں 3 روز کیلئے کرفیو نافذ

ستمبر 2025 میں کمپنی نے بتایا تھا کہ اس کے صارفین کی تعداد 70 کروڑ تک پہنچ گئی تھی۔ فروری 2025 سے فروری 2026 کے دوران ہر ہفتے استعمال کرنے والے افراد کی تعداد میں دوگنا سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

فروری 2025 میں یہ تعداد 40 کروڑ تھی جبکہ اب یہ سروس تیز ترین ایک ارب صارفین تک پہنچنے والی پلیٹ فارم بننے کے قریب ہے۔ یہ وہ سنگ میل ہے جو انسٹاگرام، ٹک ٹاک، واٹس ایپ اور فیس بک سمیت کسی بھی مقبول ایپ نے اتنے کم وقت میں حاصل نہیں کیا۔

دنیا کے مقبول ترین اے آئی چیٹ بوٹ کی مالک کمپنی کی مجموعی مالیت بھی بڑھ کر 730 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.