آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے لیس اسمارٹ چشمے مارکیٹ میں آنے کو تیار ، کیا خصوصیات ہیں؟

آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے لیس اسمارٹ چشمے مارکیٹ میں آنے کو تیار ، کیا خصوصیات ہیں؟

0

آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے لیس اسمارٹ چشمے مارکیٹ میں آنے کو تیار ہیں۔ انہیں پہننے والا سامنے سے آنے والے شخص کو نہ صرف پہچان سکے گا، بلکہ اس کا پورا پروفائل چشم زدن میں اس کے سامنے آ جائے گا۔ تاہم ڈومیسٹک وائلنس اور انسداد ہراسانی پر کام کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ ان چشموں سے خواتین اور لڑکیوں کو ہراسانی یا بدسلوکی کا سامنا کرنے کا خدشہ بڑھ سکتا ہے۔

پہلی بار ایشین ٹیموں کے ورلڈ کپ سیمی فائنل سے باہر ہونے کا خدشہ

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق میٹا، ممکنہ طور پر اسی سال اپنے میٹا گلاسز میں فیشل ریکگنیشن ٹیکنالوجی شامل کرنے پر غور کر رہا ہے۔ یہ ٹول ابھی تیاری کے مراحل میں ہے اور اس میں ممکنہ طور پر ٹیگنگ کی سہولت ہو گی، جس کے ذریعے ہر اس چہرے کی شناخت ممکن ہو سکے گی جو کسی بھی میٹا پلیٹ فارم سے منسلک ہو یا اس کا عوامی پروفائل فیس بک یا انسٹاگرام پر موجود ہو۔

گھریلو تشدد اور انسداد ہراسانی کے نمایاں فلاحی اداروں نے اس ایجاد پر اعتراضات اٹھا دیے ہیں۔ ان فلاحی اداروں کا کہنا ہے کہ فیشل ریکگنیشن والے اسمارٹ چشموں کے استعمال سے خواتین اور لڑکیوں کو ہراسانی اور بدسلوکی کے خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ اس سے بدسلوکی کرنے والوں کو انہیں تلاش کرنے اور ان کا پیچھا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ بدسلوکی کے عادی افراد اس کے ذریعے بغیر رضامندی کے کسی کی شناخت سے متعلق معلومات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

میٹا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی اس فیچر کے حوالے سے ابھی مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے اور کسی بھی اقدام سے پہلے محتاط اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کرے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.