انسٹا گرام میں جلد ایک کارآمد فیچر کا اضافہ کیے جانیکا امکان
انسٹا گرام میں جلد ایک کارآمد فیچر کا اضافہ کیے جانیکا امکان
انسٹا گرام ایک نئے فیچر پر کام کر رہا ہے جس کے ذریعے صارفین خود کو کسی اور فرد کی کلوز فرینڈز لسٹ سے خارج کر سکیں گے۔
میٹا کی جانب سے اس فیچر کی تیاری کی تصدیق کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ یہ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے اور صارفین میں اس کی آزمائش شروع نہیں ہوئی۔
انسٹا گرام کے کلوز فرینڈز فیچرز کے ذریعے صارفین اسٹوریز، ریلز اور پوسٹس کو صرف منتخب کردہ افراد کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔
خیبرپختونخوا حکومت انسداد دہشتگردی کیلئے صوبائی اداروں کو مضبوط کرے، وزیراعظم
یہ فیچر 2018 میں متعارف کرایا گیا تھا، مگر صارفین اب تک خود کو کسی اور فرد کی کلوز فرینڈز لسٹ سے نکال نہیں سکتے تھے۔
اس فیچر کو سب سے پہلے ایک ایکس (ٹوئٹر) صارف الیسنڈرو پلوزی نے رپورٹ کیا تھا، جو میٹا ایپس کے نئے فیچرز کی دریافت کے لیے جانے جاتے ہیں۔
ان کے شیئر کیے گئے اسکرین شاٹس سے عندیہ ملا کہ نئے فیچر میں کلوز فرینڈز سے نکلنے پر میٹا صارفین کو انتباہ دے گا کہ وہ اپنے دوست کے کلوز فرینڈز سے شیئر کیے گئے مواد کو اس وقت تک نہیں دیکھ سکیں گے جب تک انہیں دوبارہ فہرست میں شامل نہ کیا جائے۔
اگرچہ کچھ افراد کے لیے یہ قابل قبول نہیں ہوگا کہ کوئی ان کی تیار کردہ کلوز فرینڈز لسٹ سے باہر نکل جائے، مگر اس فیچر سے وہ صارفین فائدہ اٹھا سکیں گے جو مخصوص افراد کی لسٹس کا حصہ بننا نہیں چاہتے۔
ایسا فیچر اسنیپ چیٹ میں پہلے سے موجود ہے اور اب میٹا اسے انسٹا گرام کا حصہ بنانے پر غور کر رہا ہے۔
چونکہ یہ فیچر ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، اس لیے یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ کب تک تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔