چیٹ جی پی ٹی میں طالبعلموں کیلئے بہترین فیچر کا اضافہ

0

اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں اسٹڈی موڈ نامی نیا فیچر شامل کیا ہے جو طالبعلموں کو سادہ جواب دینے کے

بجائے مرحلہ وار سیکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے تاکہ وہ خود حل تک پہنچ سکیں۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ طالبعلم صرف

معلومات حاصل نہ کریں بلکہ سوچنے اور سمجھنے کے عمل میں شریک ہوں۔ یہ فیچر پلس، پرو، ٹیمز اور مفت

صارفین سب کے لیے دستیاب ہے اور اسے استعمال کرنے کے لیے چیٹ میں ٹول مینیو سے اسٹڈی موڈ منتخب کرنا

ہوتا ہے۔ اساتذہ کی شکایت تھی کہ طلبا اے آئی پر انحصار کرنے لگے ہیں، اس لیے یہ نیا فیچر اساتذہ کے

انداز تدریس ِ

کی طرز پر بنایا گیا ہے تاکہ طالبعلم صرف جواب نہ لیں بلکہ خود سوچیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.