گلگت (نیوزڈیسک)قومی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے زیر اہتمام ” مظلومین فلسطین کی حمایت” کے عنوان سے سے ریلی اور احتجاجی جلسہ بمقام گھڑی باغ گلگت میں منعقد ہوا ۔
جلسے میں عوام الناس اور نوجوانوں کی شرکت قابل دید تھی۔

مقررین نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اس دور میں حق و باطل، یزیدیت اور حسینیت کا پیمانہ قرار دیتے ہوئے حمایت کرنے والوں کو حق اور خاموش رہنے والوں کو باطل قرار دیا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مشہور عالم دین خلیل احمد قاسمی نے مسلم حکمرانوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان حکمرانوں کو سہونی طاقتوں کے ایجنٹ قرار دیتے ہوئے دنیا کی ساتویں بڑی طاقت اور افواج پاکستان کو کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
سرپرست اعلیٰ عوامی ایکشن کمیٹی سید یعسوب الدین شاہ کاظمی نے مزاحمتی تنظیم حماس کے جانبازوں کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں کہ اس جگے میں ہی ہم ان شاءاللہ جشن فتح منائیں گے اور اسرائیل کی تباہی بلکل واضح اور قریب ہے کیونکہ باطل نے مٹنا ہے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین فدا حسین نے کہا کہ اب وقت کی پکار امت کی اتحاد ہے اور اس کی شروعات ہم نے گلگت بلتستان سے کردی ہے اور امت مسلمہ کا اتحاد ہی باطل کی شکست اور بربادی ہے۔
شیخ عدنان نے آپنے خطاب میں کہا کہ استاد محترم جواد نقوی کا اتحاد امت کا خواب شرمندہ تعبیر ہوا ہے اور فتح قریب ہے اور حکمران مجاہدین کی روانی کے لیے راہداریاں کھول دیں اور ہم ان ناپاک طاقتوں کو نیست ونابود کرنے کے لیے بے قرار و بے تاب ہیں۔
مولانا سمیع نے کہا کہ اگر ہم ان مظلوموں کی دست و بازو نہ بنیں تو اپنی ایمان کی خیر منانی چاہئیے اور مسلم حکمرانوں کی پالیسیوں نے امت کے سر شرم سے جھکا دیا ہے۔
جنرل سیکریٹری عوامی ایکشن کمیٹی فیضان میر نے کہا کہ ملت اسلامیہ کو فلسطین کے حوالے سے سر جوڑنا ہوگا ورنہ یہ طاغوتی طاقتیں فساد کو پوری دنیا میں برپا کردیں گے جھاد فساد نہیں بلکہ کفار کی علاج ہے۔
جلسے سے سینئر وائس چیئرمین محمد قاسم خان بلبل نادر راجہ امداد اور مہر علی نے بھی خطاب کیا ۔
