دو پارٹیوں کے رہنماؤں میں جھگڑا ہو جس کے بعد دونوں جماعتوں کے کارکن بڑی تعداد میں پولنگ اسٹیشن کے باہر پہنچ گئے۔
گلشن معمار پولیس نے پی ٹی آئی کے ایم پی اے رابستان خان کو حراست میں لے لیا۔واقعےکے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور حالات پر قابو پایا۔دوسری جانب ملیرکے علاقے الفلاح میں ناصرہ اسکول پر 2 سیاسی جماعتوں میں تصادم ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے میں زخمی ایک کارکن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پالیا ہے۔