اسلام آباد(نیوزدیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول ایگری منٹ ہوچکا ہے، کچھ دنوں تک آئی ایم ایف سے قسط مل جائے گی۔
وزیراعظم نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول ایگری منٹ ہوچکا ہے، کچھ دنوں تک آئی ایم ایف سے قسط مل جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ ساڑھے 13سو ارب روپے اگر آپ کے پاس آجائیں تو ہم اس کشکول کو توڑ سکتے ہیں، وفاق میں اتحادی حکومت ہے صوبوں میں مخلتف سیاسی جماعتوں کی حکومتیں ہیں، ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔