گلگت(نیوزڈیسک)اے سی / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل کے قیادت میں گلگت شہر کے مارکیٹوں میں چھاپے، رمضان ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 04 افراد گرفتار، 2 دکانیں سیل جبکہ 2 دکانداروں کو جیل کی سزا دے دی۔
ضلعی انتظامیہ اس بات کو یقینی بنائے گی کہ عوام کو اشیائے خوردنوش سرکاری نرخناموں پر ملیں، کسی بھی تاجر و دکاندار کو خود ساختہ مہنگائی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل چھاپہ مار ٹیم کے ہمراہ گرانفروشوں کے خلاف آپریشن کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ زائد قیمتوں کی وصولیوں پر اپنی شکایات جہاں جہاں شکایات سیل کونٹرز قائم کئے گئے ہیں درج کرادیں یا واٹس ایپ نمبر 03555555478 پر اطلاع دیں۔
تاکہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جاسکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ رمضان المبارک میں گرانفروشی کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے دکانداروں کی سز اجیل ہوگی، رمضان المبار ک میں روزہ داروں کی سہولت کیلئے آپریشنل کاروائیاں تیز کردیں گئیں ہیں، انہوں نے میونسپل چھاپہ مار ٹیم کو سختی کے ساتھ احکامات دیں کہ وہ روزانہ مارکیٹوں کا جائزہ لیں، نرخناموں کا جائزہ لیں، عوامی شکایات سنیں، جو بھی دکاندار یا تاجر خلاف ورزی کررہا ہے اسکے خلاف موقع پرکاروائی کرکے رپورٹ دیں۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ خودساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ اور شکایات سیل کے زمہ داروں کے ساتھ رابطہ میں رہیں۔ضلعی انتظامیہ ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم کے قیادت میں عوامی مسائل کے حل کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے