وفاق کا صوبہ پنجاب میں رینجرز اور ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

0

ویب رپورٹر:ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے صوبے میں آئین اور قانون کی عملداری سے متعلق امور سر انجام دیں گے

وزارت داخلہ مراسلے میں کہا گیا کہ رینجرز کو گورنر ہاؤس کی حفاظت کیلئے مامور کیا جائے۔وزارت داخلہ کے مراسلے میں کہا گیا کہ رینجرز کو گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی کیلئے فوری طور پر تا حکم ثانی تعینات کیا جائے۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب کو اپنے فرائض آئین اور قانون کے مطابق ادا کرنے کی ہدایت کردی۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ کوئی بھی سرکاری افسر یا اہلکار آئین کے برعکس کسی بھی عمل کا حصہ نہ بنے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں وفاقی لاءاینفورسنگ ایجینسیز امن وامان اور صوبے میں آئین اور قانون کی عملداری سے متعلق امورسرانجام دینگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو امن و امان قائم رکھنے،عوام کے جان ومال کی حفاظت اور اپنے فرائض آئین اور قانون کے مطابق ادا کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.