اسلام آباد(نیوزڈیسک)ریٹرننگ افسر سکندر سلطان راجہ نے صدارتی انتخابات کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری صدارتی انتخابات میں صدر منتخب ہوگئے۔
ریٹرننگ افسر نے صدارتی انتخابات کا فارم 7 جاری کردیا، فارم 7 کے مطابق صدارتی انتخابات میں 1044 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 9 ووٹ مسترد ہوئے۔
فارم 7 کے مطابق حکومتی جماعت کے حمایتی یافتہ امیدوار آصف زرداری کو 411 اور اپوزیشن جماعت کے محمود اچکزئی کو 181 ووٹ ملے۔
سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے پارلیمنٹ سے 255، سندھ اسمبلی سے 58، کے پی اسمبلی سے 8، پنجاب اسمبلی سے 43 اور بلوچستان اسمبلی سے 47 ووٹ حاصل کیے۔
فارم 7 کے مطابق محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ سے 119، سندھ اسمبلی سے 3، کے پی اسمبلی سے 41 اور پنجاب اسمبلی سے 18 ووٹ حاصل کیے۔
چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو بلوچستان اسمبلی سے کوئی ووٹ نہیں ملا۔
