جاری کردہ ہدایات کے مطابق سکولوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت نگرانی یقینی بنانے، غیر متعلقہ افراد کے سکولوں میں داخلے پر مکمل پابندی عائد کرنے اور سکولوں میں کام کرنے والے تمام مزدوروں کی تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔
سیلابی ریلے سے ریلوے پل بہہ گیا، لاہور تا فیصل آباد ٹرین آپریشن معطل، روٹس تبدیل
ایجوکیشن اتھارٹی نے تمام ہیڈ ٹیچرز اور کلاس فور ملازمین کی سو فیصد حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ کی انسپکشن ٹیم کے دوروں کے دوران کسی بھی ملازم کی غیر حاضری برداشت نہیں کی جائے گی۔
احکامات میں سکولوں کے اندر اور اطراف چائلڈ لیبر کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ تمام ضلعی ایجوکیشن افسران (ڈی ای اوز)، اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران (اے ای اوز) اور ہیڈ ٹیچرز کو خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔