Gas Leakage Web ad 1

میڈیا انفلوئنسرز کے ساتھ اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار کی بھارت کے موضوع پر اہم نشست

0

میڈیا انفلوئنسرز کے ساتھ ایک اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار کی بھارت کے موضوع پر اہم نشست منعقد ہوئی، جس میں علاقائی صورتحال، بھارت کی داخلی و خارجی پالیسیوں اور پاکستان سے متعلق بھارتی رویوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے پورے خطے، بالخصوص پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی قیادت زمینی حقائق کو تسلیم کرنے سے گریزاں ہے۔

گھر کے اندر ایک اور گھر، ایک عجیب تعمیراتی عجوبہ

ذرائع کے مطابق بھارت ایک ہندوتوا زدہ ناکام ریاست بن چکا ہے، تاہم اسے اپنے آپ کو ایک بڑی طاقت کے طور پر پیش کرنے کی عادت ہو چکی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی ریاست کی ناکامی کی بنیادی وجوہات بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور مذہبی شدت پسندی ہیں۔

ان کے مطابق اکھنڈ بھارت کا غیر حقیقی خواب دراصل اس کے توسیع پسندانہ عزائم کی عکاسی کرتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ہندوتوا نظریے نے بھارت کے سیکولر چہرے کو مسخ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی فوج بی جے پی کی متشدد اور مذہبی سیاست کی نذر ہو چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک تقسیم شدہ معاشرے کی موجودگی میں شائنگ انڈیا کا نعرہ محض ایک دعویٰ ہے جس کی کوئی عملی بنیاد نہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی ریاست درحقیقت ایک پولیس اسٹیٹ کی شکل اختیار کر چکی ہے، جہاں آزادیِ رائے اور آزادیِ صحافت ریاستی کنٹرول کے تحت ہیں۔

ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا کہ دنیا کا اگلا بڑا قتلِ عام بھارت میں ہو سکتا ہے اور اس امکان کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

ان کے مطابق اس ممکنہ قتلِ عام کی شدت غزہ اور فلسطین میں ہونے والے واقعات سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارت میں پائی جانے والی تفریق اور اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و ستم مستقبل میں مزید تقسیم کا باعث بن سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہندوتوا کے پیروکار اس حقیقت کو تسلیم نہیں کرتے کہ مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو بھی جینے کا حق حاصل ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت کے مسلمانوں کے لیے زندہ رہنے کی پہلی شرط ہندوتوا سوچ کے سامنے اپنی وفاداری کا ثبوت دینا بن چکی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا کی سب سے بڑی فوجی چھاؤنی میں محصور ہیں، جہاں ہر سات سے آٹھ افراد پر ایک فوجی اہلکار تعینات ہے۔

ان کے مطابق بھارت آزادی کی تحریکوں کو دبانے اور چھپانے کے لیے پاکستان کا نام لے کر مختلف فالس فلیگ کارروائیوں کا ڈھونگ رچاتا ہے، جس کا مقصد عالمی توجہ کو اصل مسائل سے ہٹانا ہوتا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بھارتی جنونیت اور اجارہ داری ایک مضبوط، خوشحال اور معتدل پاکستان کو اپنے لیے خطرہ سمجھتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے استحکام اور ترقی کو ہندوتوا کے پیروکار اپنے لیے خطرہ تصور کرتے ہیں، اسی وجہ سے بھارتی میڈیا اور سیاست دونوں پاکستان اور پاکستان کی افواج کے بارے میں بیانیہ تشکیل دینے میں مصروف رہتے ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی سرکردہ قیادت بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ریاستِ پاکستان اور اس کے عوام بھارت سے نہ کبھی مرعوب تھے اور نہ ہی آئندہ کبھی ہوں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.