Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم کل ایران جائیں گے، سابق سپریم لیڈر کی تعزیتی تقریب میں شرکت کریں گے، دفتر خارجہ

0

وزیراعظم شہباز شریف 3 سے 5 جولائی تک ایران اور ترکی کا دورہ کریں گے، آیت اللہ خامنہ ای کی تعزیتی تقریب میں شرکت کریں گے

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم Shehbaz Sharif 3 سے 5 جولائی تک ایران اور ترکی کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے، جہاں وہ ایران کے سابق سپریم لیڈر Ali Khamenei کی تعزیتی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے بتایا کہ وزیراعظم ایران میں پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے ایرانی قیادت اور عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کریں گے۔ اس کے بعد وہ ترک صدر Recep Tayyip Erdoğan کی دعوت پر Istanbul کا دورہ کریں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ دوحہ مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور پاکستان نے ایک مرتبہ پھر سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے۔ ان کے مطابق ایرانی قیادت کی تدفین کے بعد مذاکراتی عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

ٹرمپ نے ایک ہی سال میں 2 ارب ڈالر کیسے کمائے؟ مالیاتی رپورٹ نے تہلکہ مچادیا

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں سندھ طاس معاہدے سے متعلق منعقدہ بین الاقوامی سیمینار کے شرکا نے معاہدے کے حوالے سے کسی بھی یکطرفہ اقدام کو مسترد کر دیا ہے۔ نائب وزیراعظم Ishaq Dar نے بھی واضح کیا ہے کہ چھ دہائیوں پرانے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر ختم یا معطل نہیں کیا جا سکتا۔

ترجمان کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ دہشت گردی نہیں بلکہ بھارتی قیادت کی وہ پالیسی ہے جس کے تحت پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے تمام قانونی اور سفارتی اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے اور بھارت کی جانب سے پانی کے رخ سے متعلق اقدامات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان کی کوششوں سے 22 ایرانی ملاحوں پر مشتمل جہاز کے عملے کو وطن واپس پہنچا دیا گیا ہے، جبکہ اب تک مجموعی طور پر 70 ایرانی شہری پاکستان کی معاونت سے اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن "غضبُ الحق” جاری ہے اور پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 29 جون کو افغان ناظم الامور کو ایک ڈیمارش بھی دیا گیا تھا، جس کی وجہ دہشت گردی میں ملوث ایک افغان شہری کی گرفتاری تھی۔

ترجمان کے مطابق پاکستان کو International Olive Council کی رکنیت بھی حاصل ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیتون کی کاشت میں پاکستان کی بہتر کارکردگی کے باعث یہ رکنیت ملی ہے اور پاکستان مستقبل میں "اولیو ڈپلومیسی” کو بھی فروغ دے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے بھارتی جیلوں میں موجود اپنے 750 شہریوں کی فہرست بھارت کے حوالے کر دی ہے اور حکومت ان کی رہائی اور وطن واپسی کے لیے کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

فاروق آباد کے گردوارے سے متعلق ترجمان نے کہا کہ مذکورہ گردوارہ مذہبی رسومات کے لیے استعمال نہیں ہو رہا تھا اور اس کی خستہ حالت قریبی آبادی کے لیے خطرہ بن چکی تھی۔ انہوں نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی اجازت کے بغیر اسے منہدم کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم بورڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس عمل کو روک دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے انتظامی معاملات پر اعتراضات اٹھانے کے بجائے اپنے ملک میں مذہبی اقلیتوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت یا کوئی اور ملک پاکستان کو بنجر نہیں بنا سکتا۔

صومالیہ میں یرغمال بنائے گئے پاکستانی شہریوں کے حوالے سے ترجمان نے کہا کہ ان کی رہائی تاحال ممکن نہیں ہو سکی، تاہم حکومت پاکستان اس مقصد کے لیے متعلقہ حکام اور بین الاقوامی فورمز سے مسلسل رابطے میں ہے اور یرغمالیوں کی محفوظ رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.