ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

ہندوتہوارمیں شرکت کیلئے200یاتریوں کا وفدکل پاکستان پہنچے گا

لاہور(نیوزڈیسک)ہندو مذہب کے تہوار شیو راتری کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت سے 200یاتریوں کا وفد کل6 مارچ کو واہگہ بارڈ کے راستے پاکستان پہنچے گاجہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے اعلی حکام اور مقامی ہندو رہنماء یاتریوں کا استقبال کریں گے۔

بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرانئز رانا شاہد سیلم کا کہنا ہے کہ چیئرمین بورڈ ارشد فرید خان کے احکامات کی روشنی میں یاتریوں کی سیکورٹی،رہائش،ٹرانسپورٹ سمیت دیگرتمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ترجمان بورڈ کے مطابق6مارچ کو ہندو یاتری لاہور میں قیام کرنے کے بعد 7مارچ کو کٹاس راج روانہ ہوں گے جہاں متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر اہتمام مہا شیو راتری کی مرکزی تقریب9مارچ کو تاریخی کٹاس راج مندر چکوال میں منعقد ہو گی

جس میں مختلف سیاسی سماجی و مذہبی رہنماء بھی شریک ہوں گے، یاتری10مارچ کو لاہور واپس آئیں گے،11مارچ کو لاہور میں موجود کرشنا مندر،شاہی قلعہ و دیگر تاریخی مقامات کا دورہ کرنے کے بعد 12مارچ کو واپس بھارت روانہ ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button