پاکستان
تحریکِ انصاف کی رہنما عالیہ شہزاد سعودی عرب سے وطن واپسی پرگرفتار
لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما عالیہ شہزاد کو سعودی عرب سے وطن واپسی پرگرفتارکر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق عالیہ شہزاد پولیس کو 9 مئی کے مقدمات میں مطلوب تھیں۔
سرور روڈ پولیس نے لاہور ائرپورٹ سے گرفتاری کے بعد عالیہ شہزاد کو تھانہ لٹن روڈ منتقل کردیا ہے ۔
عالیہ شہزاد تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ میں نامزد تھیں ۔