اقتدار کی ہوس کیلئے تحریک انصاف اپنی پارٹی چھوڑ کر دوسروں کے پاس گئی، خواجہ آصف کی کڑی تنقید

0

اسلام آباد (نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ اقتدارکےہوس کیلئےآپ اپنی پارٹی چھوڑکردوسروں کے پاس گئے۔

میڈیاسے بات چیت میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کل قومی اسمبلی اجلاس میں ہونے والی نعرے بازی کے حوالے سے کہا کہ کل ایوان میں لوٹا لوٹا ہو رہا تھا، لوٹے تو کل خود سارے اکھٹے ہوئےتھے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سنی اتحاد کونسل تازہ ترین لوٹا ازم ہے، اقتدار کے ہوس کیلئےآپ اپنی پارٹی چھوڑ کر دوسروں کے پاس گئے۔

یاد رہے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی تقریر سے قبل اپوزیشن نے شور شرابہ کیا اقور چور چور کے نعرے لگائے، جس پر خواجہ آصف نے گھڑی لہرا دی تھی۔

انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے لسٹ ہی نہیں دی، سنی اتحاد لکھ کر دے چکی ہے کہ ہمیں کوئی مخصوص نشست نہیں چاہیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.