پاکستان

سینیٹ میں سندھ کی 2 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری

اسلام آباد(نیوزڈیسک)سینیٹ میں سندھ کی 2 نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمشنر سندھ کو سینیٹ الیکشن کے لیے ریٹرننگ افسر مقرر کیا گیا ہے۔

سینیٹ الیکشن کے لیے سندھ اسمبلی میں پولنگ 14 مارچ کو ہو گی، ووٹنگ صبح 9 بجے سے سہہ پہر 4 بجے تک جاری رہے گی۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 3 مارچ تک ریٹرننگ افسر کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں، 5 مارچ تک کاغذات کی اسکروٹنی اور 7 مارچ تک اپیلیں فائل کی جاسکیں گی۔

نو مارچ تک اپیلوں پر فیصلے اور 10 مارچ تک کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button