پاکستان

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے کا اضافہ، ڈیزل کے نرخ برقرار

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نگران وفاقی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا۔

حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق قیمت میں اضافے کا اطلاق  رات 12 بجے سے ہوگیاہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 13 پیسے کا اضافہ کیا گیا،اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 279 روپے 75 پیسے مقرر کردی گئی۔وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی قیمت 287 روپے 33 پیسے برقرار رہے گی۔

یاد رہے نگران وفاقی حکومت نے 15 فروری کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2روپے 73 پیسے کااضافہ کیا،ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 8روپے 37 پیسے کااضافہ کیا گیا تھا۔

 

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button