اسلام آباد میں جاری امریکا–ایران امن مذاکرات کے موقع پر اہم سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں، جہاں نائب وزیراعظم **اسحاق ڈار** اور ایران کے مرکزی بینک کے گورنر **عبدالناصر ہمتی** کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔
دنیا بھر سے خالی آئل ٹینکرز اعلی معیار کا تیل اور گیس خریدنے امریکا پہنچ رہے ہیں؛ ٹرمپ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ ملاقات مذاکرات کے سائیڈ لائنز پر ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مسلسل اور بامقصد مذاکرات نہایت ضروری ہیں۔
ملاقات کے دوران اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ علاقائی استحکام نہ صرف سیاسی بلکہ معاشی تعاون اور مشترکہ ترقی کے لیے بھی کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔