اسلام آباد کے نجی تعلیمی اداروں میں 9 اور 10 اپریل کو چھٹی ہوگی۔ وزارت تعلیم کے ماتحت ادارے پیرا نے تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نجی تعلیمی ادارے بروز جمعرات اور جمعہ بند رہیں گے،
اور نوٹیفکیشن کے مطابق تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں کو چھٹی کے احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔