Gas Leakage Web ad 1

پاکستان عالمی سٹیج پر:دنیا بھر کے رہنمائوں کے تہنیتی پیغامات،شاندار سفارتکاری کی ستائش،وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کے کردار کی تعریف

0

دنیا بھر کے عالمی رہنماؤں نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے بطور ثالث کردار اور انتھک کوششوں کی بھرپور ستائش کی ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کی مخلصانہ اور سنجیدہ سفارتی کوششوں کو نہایت قابلِ ستائش قرار دیا گیا، اور وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی عالمی امن کے لیے مخلصانہ کوششوں کو پاکستان کے امن کا ضامن قرار دیا گیا۔ ماہرین کے مطابق تباہ کن جنگی حالات میں امن کا راستہ نکالنا پاکستان کی بہترین سفارتکاری اور مؤثر عسکری ڈپلومیسی کا واضح ثبوت ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ایران امریکا جنگ بندی، کامیاب سفارتکاری پر پی ٹی آئی کی حکومتی کردار کی تعریف

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بات چیت کے بعد ایران کے ساتھ جنگ روک دی گئی۔ فریڈرک مرز نے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا اور پاکستان کے بطور ثالث کردار کو سراہا۔

ترکی وزارت خارجہ نے کہا کہ وہ اسلام آباد میں مذاکرات کی کامیاب تکمیل کے لیے تمام ضروری تعاون جاری رکھیں گے، جبکہ چین کے سفیر جیانگ زائیدونگ نے مشرقِ وسطیٰ اور خلیجی خطے میں امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے پاکستان کے تعمیری کردار کی تعریف کی۔ وزارت خارجہ چین نے پاکستان کی فعال ثالثی کی کوششوں کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔

قطر نے بھی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بطور ثالث کردار کو مؤثر اور کامیاب قرار دیا، جبکہ سعودی وزارت خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں ان کی کوششوں کو سراہا۔

ایرانی سفیر رضا امیری نے کہا کہ پاکستان کے ثالثی کردار کے بعد اب ہم ایک اہم اور حساس مرحلے سے آگے بڑھ چکے ہیں۔ برطانوی سفیر جین میریٹ نے پاکستان کے مؤثر اور نتیجہ خیز کردار اور کامیاب ڈپلومیسی پر شکریہ ادا کیا۔ سابق اطالوی وزیراعظم پالو جینٹیلون نے کہا کہ امریکا اور ایران کی جنگ بندی میں پاکستان کے بطور ثالث کردار کے لیے پاکستان نوبل امن انعام کا حق دار ہے۔

قازقستان کے صدر نے جنگ بندی میں کردار پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا، جبکہ انتونیو گوتریس نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔

ونسٹن پیٹرز نے کہا کہ نیوزی لینڈ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے بھرپور کردار کو بھی سراہتا ہے۔ آندری سیبیہ نے کہا کہ امریکا اور ایران کی جنگ بندی اور ثالثی کے لیے پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے۔

ماہرین کے مطابق پاکستان بطور نیٹ سیکیورٹی پروائیڈر اور نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر عالمی افق پر مضبوطی اور وقار کے ساتھ ابھرا ہے۔ پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال میں بے پناہ پیچیدگیوں کے باوجود اہم اور مثبت کردار ادا کیا، اور اپنی اثر و رسوخ اور متوازن تعلقات کے ذریعے عالمی طاقت امریکا اور ایران کو مذاکرات پر مجبور کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.