Gas Leakage Web ad 1

تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

0

مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باوجود عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی نہیں آ سکی۔ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی میں 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور یہ 112 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ اسی طرح برینٹ خام تیل 8 فیصد بڑھ کر 109 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا دکھائی دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

پیٹرولیم قیمتوں میں غیرضروری اضافہ فوری واپس لیا جائے، بیرسٹرگوہر

دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں ملا جلا رجحان رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ہنڈریڈ انڈیکس 1612 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 50 ہزار 398 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.7 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ شنگھائی انڈیکس ایک فیصد گرا۔

اس کے برعکس جاپان کے نکئی انڈیکس میں 1.26 فیصد اضافہ ہوا اور کورین کاسپی میں 2.5 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ بھارتی اسٹاک مارکیٹ بھی مثبت رہی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.