Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر 21 ارب 40 کروڑ ڈالر، بیرونی قرض 138 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

0

پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 21 ارب 40 کروڑ 77 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، جبکہ بیرونی قرضوں کی رقم 138 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اندرونی قرض میں بھی اضافہ ہوا ہے اور یہ 55 ہزار 363 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ تفصیلات وزارت خزانہ نے پارلیمان میں پیش کیں۔

Gas Leakage Web ad 2

پیٹرولیم قیمتیں حکومت نے نہیں جنگ نے بڑھائیں، راناثنااللہ

وزارت خزانہ نے بتایا کہ پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر میں اسٹیٹ بینک کے پاس 16 ارب 20 کروڑ ڈالر موجود ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 19 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔ سال 2025 کے دوران بیرونی قرضوں اور واجبات میں 7 ارب 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد مجموعی بیرونی قرض 138 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ اسی دوران اندرونی قرض میں 5 ہزار 480 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد پاکستان کا اندرونی قرض بڑھ کر 55 ہزار 363 ارب روپے ہو گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.