Gas Leakage Web ad 1

پیٹرولیم قیمتوں میں غیرضروری اضافہ فوری واپس لیا جائے، بیرسٹرگوہر

0

پاکستان تحریک انصاف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو غیرضروری قرار دے کر مسترد کر دیا اور فوری طور پر اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پی ٹی آئی کا راولپنڈی میں جلسے کا اعلان، اجازت کیلئے درخواست دیدی

اسلام آباد میں دیگر رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت سبسڈی کے معاملے پر آئی ایم ایف سے ڈیل کرنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دو بار قیمتیں نہ بڑھا کر مبارکبادیں وصول کیں، مگر پھر عوام کو دھوکا دیا گیا، جس سے عام پاکستانی اور غریب کاشتکار شدید متاثر ہوئے ہیں۔ بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اب سبسڈی کے نام پر فراڈ کیا جائے گا۔

تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ پیٹرول بم پہلے ہی گر چکا تھا اور اب نئی قیمتیں مزید آگ لگا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ گزشتہ چار سال میں ریکارڈ بدترین اضافہ ہے اور قیمتوں کے بڑھانے کا اعلان حکومتی وزیروں نے کیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ وزیراعظم خود آ کر عوام کو اعتماد میں کیوں نہیں لیتے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.