Gas Leakage Web ad 1

پیٹرولیم قیمتیں حکومت نے نہیں جنگ نے بڑھائیں، راناثنااللہ

0

سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حکومت نے نہیں بڑھائیں بلکہ جنگ کی وجہ سے قیمتیں بڑھ گئی ہیں، اور کچھ لوگ اپنا ایجنڈا آگے بڑھانے کے لیے عوام کو اُکسانا چاہتے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

پاکستان اور افغانستان کے درمیان بات چیت کا عمل مستحکم انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، چینی دفتر خارجہ

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے قیمتیں کم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی ہے اور غریب عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج حکومت کے خلاف نہیں بلکہ اسرائیل کے خلاف ہونا چاہیے، اور حکومت جنگ رکوانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے اپوزیشن پر زور دیا کہ وہ احتجاج کے بجائے حکومت کے ہاتھ مضبوط کرے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.