وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام شہروں میں چلنے والی پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے بعد اب اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس سروس اور اسپیڈو بس کے مسافروں کو ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ گرین الیکٹرو بس میں بھی شہری سفر کے دوران بغیر ٹکٹ سفر کر سکیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا موٹرسائیکل سواروں کو ہر ماہ 2 ہزار دینے کا اعلان
مریم نواز نے کاشتکاروں کے لیے بھی اعلان کیا کہ فی ایکڑ ایک لیٹر ڈیزل پر 100 روپے سبسڈی دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور غیر معمولی حالات میں شہری ذاتی سواری کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جنگ کے نتیجے میں دنیا عالمی معاشی بحران کا شکار ہے، اور حالات بہتر ہونے کے ساتھ ہی عوام کو معاشی بوجھ سے نجات دلائی جائے گی۔ ایک ماہ کے اندر اربوں روپے کا ریلیف دے کر وزیراعظم نے عوام کو مشکلات سے بچانے کی کوشش کی، اور وزیراعظم شہباز شریف نے بدترین معاشی صورتحال میں عوام کو ریلیف فراہم کیا۔