Gas Leakage Web ad 1

قومی اسمبلی میں پٹرول قیمتوں پر بات کی اجازت نہ ملی، ارکان کا ایوان میں احتجاج

0

قومی اسمبلی کے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر گفتگو کی اجازت نہ ملنے پر ارکان نے ایوان میں احتجاج کیا۔

Gas Leakage Web ad 2

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفیٰ شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس کے آغاز میں ڈومیل بنوں میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعے میں جاں بحق افراد کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

گیس سلنڈر لائیں، مہینہ بھر مفت بریانی کھائیں! ریسٹورنٹ کی انوکھی پیشکش وائرل

اس دوران پی ٹی آئی کے رہنما جنید اکبر نے پوائنٹ آف آرڈر پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام پر مسلط نااہل حکومت نے رات کی تاریکی میں ایسا اقدام کیا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جنید اکبر ابھی اظہار خیال کر رہے تھے اور دیگر ارکان بھی اس معاملے پر بات کرنا چاہتے تھے کہ ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس کو پیر کی شام 5 بجے تک ملتوی کر دیا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بات کرنے کی اجازت نہ دیے جانے پر اپوزیشن ارکان نے ایوان کے اندر ہی احتجاج شروع کر دیا اور اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا۔

اپوزیشن ارکان، جو پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے، نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور ایجنڈے کی کاپیاں بھی پھاڑ دیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.