Gas Leakage Web ad 1

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں اضافہ

0

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

دستاویز کے مطابق ایک ماہ کے دوران ملک میں ہر قسم کی ٹرانسپورٹ 12.14 فیصد تک مہنگی ہو گئی، جبکہ گاڑیوں کی مکینیکل سروسز میں ماہانہ 1.29 فیصد اور سالانہ 8.92 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

پاکستان کا جنگ بندی اور مذاکرات کے لیے عالمی سطح پر کردار نمایاں ہے ،طاہر اندرابی

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں ایک ماہ کے اندر پوسٹل سروسز 2.15 فیصد مہنگی ہوئیں، جس کے بعد پوسٹل سہولیات کی قیمتوں میں سالانہ بنیاد پر 14.98 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ملک میں ایک ماہ کے دوران تعلیمی اخراجات میں مزید 1.29 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر یہ اضافہ 8.85 فیصد تک پہنچ گیا۔ اسی عرصے میں قیام و طعام کی سہولیات 2.92 فیصد مہنگی ہوئیں اور واشنگ سوپ و ڈیٹرجنٹ کی قیمتوں میں 0.57 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔

مارچ کے دوران شادی ہال مالکان نے بھی اپنے نرخ 0.61 فیصد تک بڑھا دیے، جبکہ گھریلو ملازمین نے ایک ماہ میں اپنی اجرتوں میں 0.53 فیصد اضافہ کیا۔ اسی طرح ملک بھر میں صحت سے متعلق سہولیات بھی مہنگی ہو گئیں، ادویات کی قیمتوں میں ماہانہ 0.17 فیصد اور سالانہ 6.49 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سرکاری دستاویز کے مطابق ایک ماہ کے دوران ڈاکٹروں نے کلینک فیسوں میں 0.93 فیصد اضافہ کیا، مارچ میں ڈینٹل سروسز 0.81 فیصد اور میڈیکل ٹیسٹ 0.17 فیصد مہنگے ہوئے، جبکہ اسپتالوں کے اخراجات ایک ماہ میں 0.18 فیصد اور ایک سال میں 5.07 فیصد تک بڑھ گئے۔

دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ مارچ کے دوران گھریلو استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں 0.84 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ ایک ماہ میں پلاسٹک کی اشیا 0.92 فیصد مہنگی ہوئیں۔ اس کے علاوہ اسٹیشنری، گاڑیوں کے پرزہ جات، فرنیچر، کارپٹ اور ریسٹورنٹس کے نرخوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.